50افراد کا کوٹہ رکھنے والوں کے ساتھ رواں برس بھی ہاتھ ہونے کا خدشہ

50افراد کا کوٹہ رکھنے والوں کے ساتھ رواں برس بھی ہاتھ ہونے کا خدشہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)8سال سے 50افراد کے ساتھ کامیاب حج اپریشن کرنے والوں کے ساتھ اس سال بھی ہاتھ ہونے کا خدشہ،وزارت مذہبی امور نے 16ہزار اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں 50والوں کا کوٹہ بڑھانے سے مشروط کر دیا،ایک گروپ کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ،50حج کوٹہ والوں نے ہوپ کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ،وزارت مذہبی امور گزشتہ 8سال سے مسلسل وعدہ کر رہے ہیں جب بھی کوٹہ بڑھے گا 50والوں کا کوٹہ دو بسوں کا کر دیں گے اب کوٹہ بڑھنے کی امید ہوئی ہے تو کاٹا گیا کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ آ گیا ہے ،50کوٹہ والوں نے موقف دیا ہے کہ ہمیں کاٹے گئے کوٹہ کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ نئے ٹورز اپریٹرز کو کوٹہ دینے پر اعتراض ہے 50کوٹہ والوں کی مشکلات کو سامنے رکھا جائے اور میرٹ پر کوٹہ بڑھایا جائے۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر