دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،شہریارآفریدی

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،شہریارآفریدی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کے خاندان کے غم میں برابرشریک ہیں،دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیوزی لینڈ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔شہریارخان آفریدی نے کہا کہ شہید پاکستانیوں کے خاندان کیغم میں برابرشریک ہیں، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

شہریارآفریدی

مزید : صفحہ آخر