ہم سے بڑے اداکا ر توسیاستدان ہوتے ہیں:ہنی البیلا

ہم سے بڑے اداکا ر توسیاستدان ہوتے ہیں:ہنی البیلا
ہم سے بڑے اداکا ر توسیاستدان ہوتے ہیں:ہنی البیلا

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف کامیڈین ہنی البیلا نے کہاہے کہ شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود خود کو آج بھی فن کا طالبعلم سمجھتا ہوں او رجہاں سے سیکھنے کو ملتا ہے اسے اپنا لیتا ہوں۔ ہنی البیلا نے کہا کہ سیاستدانوں کی تقاریر سنتا ہوں تو یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہوں کہ ہم سے بڑے اداکا رتو سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام بڑی پارٹیوں کے سیاستدانوں سے اچھے اورخوشگوار تعلقات ہیں اورمیرے لئے تمام قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو پیدائشی اداکارسمجھتا ہوں ،سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔

مزید : کلچر