ایوان وزیر اعلیٰ میں سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

ایوان وزیر اعلیٰ میں سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں ...

  

لاہور( خبرنگار) ایوان وزیر اعلیٰ میں ڈیوٹی کے دوران سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونیوالا سب انسپکٹر اصغر علی گجرات کارہائشی اور ایوان وزیراعلیٰ میں سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات تھا گزشتہ روز اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اس کو کارڈیالوجی ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اہلکار جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -