ملکی سالمیت کیخلاف از خود نوٹس کے استعمال پر فخر ہے، ثاقب نثار

ملکی سالمیت کیخلاف از خود نوٹس کے استعمال پر فخر ہے، ثاقب نثار

مونٹریال(آئی این پی) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے، خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں ،بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک کے تسلیم نہیں کیا۔ہفتہ کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسانیت کی بقاء کا ذریعہ ہے ، ہمارے پانیوں کا منبع بھارت کے پاس ہے ، بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک کے تسلیم نہیں کیا ، سندھ طاس معاہدے کے ذریعے بھارت سے گزرنے والے دو دریاؤں پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا ، میں نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے ، میں نے کراچی میں ٹینکر مافیہ کے خلاف ازخود نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کااستعمال کرنے پر فخر ہے،خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے ہیں ، لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر