شاہد ندیم نیویارک یونیورسٹی میں تھیٹر ورکشاپ منعقد کریں گے

شاہد ندیم نیویارک یونیورسٹی میں تھیٹر ورکشاپ منعقد کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نیویارک یونیورسٹی میں تھیٹر ورکشاپ منعقد کریں گے۔نیویارک یونیورسٹی کے ابوظہبی کیمپس میں نئے سٹیج کھیل ’’لارنس ان لاہور‘‘ کی ڈرامیٹک ریڈنگ بھی ہوگی۔پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم متحدہ عرب امارات میں نیو یارک یونیورسٹی کے ابو ظہبی کیمپس کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر وہاں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ افضل خان کے ساتھ نئے کھیل ’’ لارنس ان لاہور‘‘ کے اسکرپٹ سے دیگر معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔مڈل ایسٹ میں تھیٹر سے وابستہ فنکاروں اور رائٹرز کی راہنمائی کیلئے شاہد ندیم تھیٹر ورکشاپ میں بطور ٹرینر شرکت کریں گے اور سماجی آگاہی میں تھیٹر کے کردار اور جدید پروڈکشن ٹیکنیکس کے حوالے سے نوجوان فنکاروں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کریں گے۔
دورے کے دوران شاہد ندیم نیویارک یونیورسٹی ابو ظہبی کیمپس کے تھیٹر اور فلم ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روزکیمپس کے آرٹ سنٹر میں انکے تحریر کردہ نئے کھیل ’’ لارنس ان لاہور‘‘کی ڈرامیٹک ریڈنگ کا انعقاد ہوگا جس میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

کلچر -