موٹروے پر 600 سوسی سی موٹر بائیکس چلانے کی اجازت دیدی گئی‘نوٹیفیکیشن جاری

موٹروے پر 600 سوسی سی موٹر بائیکس چلانے کی اجازت دیدی گئی‘نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600 سوسی سی موٹربائیکس چلانے کی اجازت دیدی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے جمع کرائے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک موٹروے پر ہیوی بائیکس چلانے کی اجازت برقرار رہے گی۔موٹروے پر ہیوی بائیک چلانے کیلئے بائیکرز کیلئے سخت شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا۔موٹروے پولیس شرائط پر پورے اترنے والوں کوبائیکرز کارڈ جاری کریگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ موٹروے پولیس بائیکرز کو قواعد و ضوابط کا پابند بنائے گی۔معلومات کیلئے موٹروے انٹری پوائنٹس اورمختلف جگہوں پرسائن بورڈ لگائے جائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے موٹروے پر 600سو سی سی موٹربائیکس چلانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے 19 اپریل 2018کو فیصلہ سنایا تھا۔ ڈویڑن بنچ نے 12 دسمبر 2018کو سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

موٹروے

مزید : صفحہ آخر