گلوکارہ حدیقہ کیانی مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں

گلوکارہ حدیقہ کیانی مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں
 گلوکارہ حدیقہ کیانی مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حدیقہ کیانی مہوش حیات کی حمایت میں بول پڑیں۔گلوکارہ نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں دن بدن عدم برداشت اور نفرت انگیزی بڑھتی جارہی ہے ، سوشل میڈیا کے اس دور میں میں سول اعزاز ملنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔ میں نے 2006 ء میں تمغہ امتیاز حاصل کیا تھا، وہ وقت میرے لئے بہت حیرت انگیز اورخوشی سے بھرا ہوا تھا میری پاکستان سے محبت کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے اس اعزاز سے نوازاگیا تھا۔ میں نے لوگوں کی تنقید کے باوجود پاکستان میں اورپاکستان کے لئے کام کرناجاری رکھا لیکن ہر سال ہمارے ملک میں نفرت انگیزی اور عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی جانچ پڑتال اور سائبر بلنگ یہ سب بہت خوفناک ہے۔ جب ہم لوگ محبت بانٹ سکتے ہیں اوراپنے ہم وطنوں کی کامیابیوں پر انہیں سراہ سکتے ہیں توہم کیوں نفرت انگیزی پھیلانا بند نہیں کردیتے۔ اپنے لوگوں کے اچھے کام کی پزیرائی کریں اوران کی حوصلہ افزائی کریں اور ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے ملک میں اتحاد قائم کریں۔یاد رہے کہ مہوش حیات کو جب سے پاکستان کا چوتھا بڑا سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے تب سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پرمہوش حیات کو تمغہ امتیازدینے کے خلاف مہم چل پڑی ہے اور بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ مہوش حیات نے آخر ملک کے لیے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔میں نے 2006 ء میں تمغہ امتیاز حاصل کیا تھا، وہ وقت میرے لئے بہت حیرت انگیز اورخوشی سے بھرا ہوا تھا میری پاکستان سے محبت کو تسلیم کرتے ہوئے مجھے اس اعزاز سے نوازاگیا تھا۔

مزید : کلچر