پنجابی فلم ’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ نمائش کے لئے پیش

پنجابی فلم ’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ نمائش کے لئے پیش

لاہور(فلم رپورٹر)مصنف ،ہدایتکاروفلمساز نوید رضا کی نئی پنجابی فلم ’’کھیڈ مقدراں دی ‘‘ نمائش کے لئے پیش کردی گئی ’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کو آج کیپیٹل سینما میں عام نمائش کے لئے پیش کردیاگیا۔اس فلم میں اداکار شمس رانا،مدھو،سلطان بلا،عابدہ بیگ،صائمہ،صائمہ جان،سلیم ساجد زبیر چوہدری ودیگر شامل ہیں اس فلم کے گیت حوریہ خان،شہزادعلیخان قوال،جی عباس ،وجیہ،نرمل شاہ،رضی علی،نصیبولعل اور راگنی نے گائے ہیں جبکہ فلم کا میوزک چھکو لہری،حسن ترک،امتیاز اور حکیم الدین میواتی نے ترتیب دیاہے۔ نوید رضا نے بتایاکہ ان کی نئی فلم’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ ایک مکمل فیملی فلم ہے جس میں بہترین عکسبندی کے ساتھ ساتھ میوزک ،لواور بہترین کہانی کا تڑکا لگایا گیاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری فلم ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں میں کھینچ لائے گی مگر مجھے اتنا یقین ضرور ہے کہ اس فلم کو جتنے لوگ بھی دیکھیں گے وہ دوسروں کو دیکھنے کی تلقین ضرور کریں گے کیونکہ میں نے اس فلم میں فلم بین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم بنائی ہے نوید رضا نے مزید کہاکہ کم بجٹ کی فلمیں بھی انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں مگر اس کے لئے حکومت اور سینما مالکان کو بھی سپورٹ کرنی ہوگی تاکہ جو فلم مکمل ہو اسے سینما گھر تک ضرور لانے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ اس فلم میں اداکار شمس رانا،مدھو،سلطان بلا،عابدہ بیگ،صائمہ،صائمہ جان،سلیم ساجد زبیر چوہدری ودیگر شامل ہیں اس فلم کے گیت حوریہ خان،شہزادعلیخان قوال،جی عباس ،وجیہ،نرمل شاہ،رضی علی،نصیبولعل اور راگنی نے گائے ہیں جبکہ فلم کا میوزک چھکو لہری،حسن ترک،امتیاز اور حکیم الدین میواتی نے ترتیب دیاہے۔

مصنف ،ہدایتکاروفلمساز نوید رضا کی نئی پنجابی فلم ’’کھیڈ مقدراں دی ‘‘ نمائش کے لئے پیش کردی گئی ’’کھیڈ مقدراں دی‘‘ کو آج کیپیٹل سینما میں عام نمائش کے لئے پیش کردیاگیا۔

مزید : کلچر