مشال خان قتل کیس کا فیصلہ 21مارچ کو سنایا جائے گا

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ 21مارچ کو سنایا جائے گا

پشاور(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت مشال خان قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ 21 مارچ کوسنائے گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان کے خلاف فیصلہ موخرکردیا، 21 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ واضح رہے عدالت نے کیس کا فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا، فیصلہ سنانے کے لیے ہفتہ کی تاریخ مقررکی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر