تمام کامیابیوں کو اپنی ماں کے نام کرتی ہوں،صومیہ خان

تمام کامیابیوں کو اپنی ماں کے نام کرتی ہوں،صومیہ خان
 تمام کامیابیوں کو اپنی ماں کے نام کرتی ہوں،صومیہ خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ میری تمام کامیابیاں خدا کی ذات کے بعد میری والدہ کی مرحون منت ہیں ، آج خدا کی ذات نے مجھے جو عزت و مقام دیا ہے اس پر خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ، میں اپنی تمام کامیابیوں کو اپنی ماں کے نام کرتی ہوں کیونکہ مجھے اس مقام تک پہنچانے میں ان کی بڑی سپورٹ ہے۔ صومیہ خان نے کہا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو کم عمری میں وہ عزت اور شہرت نصیب ہوئی جس کی لوگ برسوں خواہش کرتے ہیں۔

مزید : کلچر