میں ایک حقیقت پسند انسان اور اداکارہ ہوں:نیہاملک

میں ایک حقیقت پسند انسان اور اداکارہ ہوں:نیہاملک
 میں ایک حقیقت پسند انسان اور اداکارہ ہوں:نیہاملک

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہاہے کہ میں حقیقت پسند ہوں اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیاسوچتے ہیں لیکن میں تو صرف فن کی طالبہ ہوں۔ہماری عوام سیدھی سادھی ہیں ان کو فحاشی اور گلیمر میں فرق معلوم نہیں ہے۔ہمارے لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیںآسکی۔نیہا ملک نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں جس طرح ہوتا ہے اگر اس کو ٹی وی یا فلم سکرین پر دکھایا جائے تو ہر طرف بے حیائی کا شور مچ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کئے جاتے ہیں اگرہم نئے گلوکاروں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں فلم کے لئے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے ان کے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انوسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔نیہا ملک کا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے۔

مزید : کلچر