مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹربھارتی فلم کی نقل نکلا

مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹربھارتی فلم کی نقل نکلا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا پوسٹر سونم کپور کی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر کی نقل نکلا۔فلم ساز و ہدایت کار وجاہت رؤف نے اپنی تیسری فلم ’چھلاوا‘ کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں کیا جس میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔تاہم وجاہت رؤف نے آج فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں مہوش حیات کی پہلی جھلک منظر عام ہوئی۔فلم کے پوسٹر سے معلوم ہوا کہ مہوش حیات رنگا رنگ زویا نامی لڑکی کے کردار میں جلوے بکھیریں گی۔لیکن فلم کے پوسٹر کو دیکھتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کو سونم کپور کی 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ سے نقل کیا گیا ہے۔فلم ’ڈولی کی ڈولی‘ کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونم کپور نے جوگرز جوتوں پر جھل ملاتا ہوا لہنگا زیب تن کیا ہے اور ہاتھوں میں چوڑیاں بھی کھنکھنارہی ہیں، پوسٹر میں اداکارہ نے شرارتی پوز دیا ہے۔

مزید :

کلچر -