ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: اقراء

ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: اقراء
 ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے: اقراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل اقراء نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔اقراء نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اوراداکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔اقراء نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کے لئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔ اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کے لئے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوں کہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔
یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -