ہائیکورٹ ملتان بینچ کا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ کو چوکیدار کیلئے تقرر نامہ جاری کرنیکا حکم
ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی شوکت علی کی رٹ درخواست کومنظور کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
غازی خان کو حکم دیا ہے کہ اسے تقرر نامہ جاری کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل سید مزمل حسین بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل چوکیدار کے لیے کوالیفای کرگیا اور اوپن میٹرٹ پر اس کا نام سیریل نمبر 11 پر تھا لیکن اسے تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ چنانچہ اس نے رٹ پٹیشن نمبر 11462/2018 دائر کی اور مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے محکمہ تعلیم و کالجز کو ہدایت کی کہ وہ پٹیشنر کا معاملہ 190 دن میں حل کریں۔ لیکن اس معاملے کو مزید الجھنے کے لئے ایک کمیٹی بنا دی گئی۔ مجاز افسر کی اجازت پر اخبار میں دوبار ہ تشہیر کا بہانہ بنا یا گیا اور انہوں نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پٹیشنر کے تقرر نامہ میں تاخیر مقدمہ بازی کی وجہ سے ہوئی ہے۔فاضلَ عدالت نے قرار دیا جبکہ مدعا علہیم تاخیر کی وجہ کا معقول جواز پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس لیے تقرر نامہ جاری نا کرنا غیر منصفانہ اور قانون کے خلاف ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یکساں پراسس کے ذریعے4 تقرر نامہ جاری ہوچکے ہیں اس لئے ان کی بات میں کوئی وزن نہیں ہے دریں حالات رٹ پٹیشن منظور کی جاتی ہے اور متعلقہ حکام کو تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
تقررنامہ