میڈیکل سٹوروں پر تربیت یافتہ افراد کی عدم دستیابی ‘ مضر اثرات کی شکایات میں اضافہ

میڈیکل سٹوروں پر تربیت یافتہ افراد کی عدم دستیابی ‘ مضر اثرات کی شکایات میں ...

ملتان ( وقا ئع نگار ) پاکستان سیٹزن پورٹل پر میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی عدم دستیابی کی شکایات کی بھرمار ہو گئی ہے۔جسکے بعد چیف ڈرگ انسپکٹر پنجاب نے فارمیسی اور میڈیکل(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

سٹور پر کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی پر سخت کاروائی کے احکامات دیے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کے چیف ڈرگ انسپکٹر نے ملتان سمیت صوبہ بھر ڈرگ انسپکٹرز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ باقاعدگی سے اپنے متعلقہ علاقوں میں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں کو چیک کریں۔جہاں کوالیفائیڈ پرسن یعنی جس کے نام ڈرگ سیل لائسنس ہے موجود نہ ہو اس میڈیکل سٹور اور فارمیسی مالک کو شوکاز نوٹس جاری کریں۔کیونکہ کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی سے ادویات کی اثر پزیری متاثر ہونے اور اسکے انسانی صحت پر مضر اثرات کی شکایات بڑھ رہی ہیں۔ماضی میں یہ پریکٹس عام تھی کہ فارماسسٹ یا اسسٹنٹ فارماسسٹ ڈرگ سیل لائسنس حاصل کر کے کرایے پر میڈیکل سٹور اور فارمیسی مالکان کو دے دیتے تھے۔مگر ڈرگ سیل لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد اسکی روک تھام میں مدد ملی ہے۔

عدم دستیابیَ

Back to C

مزید : ملتان صفحہ آخر