ڈیرہ ‘ غلط انجکشن ‘ ڈرگ ری ایکشن کے نتیجے میں اموات ہونے پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے خصوصی ٹیم تشکیل

ڈیرہ ‘ غلط انجکشن ‘ ڈرگ ری ایکشن کے نتیجے میں اموات ہونے پر نشتر میڈیکل ...

ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈیرہ غازی خان میں غلط انجیکشن اور ڈرگ ری ایکشن کے نتیجے میں اموات ہونے پر محکمہ صحت پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ماسٹر ٹرینر سمیت خصوصی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ٹیم تشکیل دی ہے۔جسمیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سید شمس الحسن ماسٹر ٹرینر بی ایل ایس ٹیم کے سر براہ ہونگے۔ جبکہ دیگر میں شمیم فاطمہ انسٹرکٹر۔ آسیہ ممتاز ماسٹر ٹرینر بی ایل ایس نرسنگ کالج شامل ہیں۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی یہ ٹیم ڈی جی خان کے شعبہ ایمر جنسی اور تمام پیرا میڈیکس کی محفوظ انجیکشن طریقہ کار اور ممکنہ ڈرگ ری ایکشن سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق خصوصی تربیت دں گے۔

خصوصی ٹیم

مزید : ملتان صفحہ آخر