نشتر ہسپتال میں ایڈز ‘ ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیلئے کٹس ختم ‘ مریضوں کا برا حال

نشتر ہسپتال میں ایڈز ‘ ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیلئے کٹس ختم ‘ مریضوں کا برا حال

ملتان ( وقا ئع نگار ) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ بدانتظامی کا شکار،نشتر سپتال کے تمام شعبہ جات میں بدانتظامی انتہا ہو کو پہنچ گئی،ہسپتال میں ایچ ای وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کے ٹسٹ کے لیے کٹس ختم ہو گئی ہیں،ہسپتال میں ٹسٹ بند کر دیے گئے۔جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں،ہسپتال میں مسائل ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیرہے جبکہ حیرت کی بات یہ کے ادارے کے سربراہ ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر عاشق ملک ہسپتال کے معاملات بہتر بنانے کی بجائے کرپشن مقدمات میں اپنی جان بچانے میں سرگرداں ہیں.ہسپتال میں ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی ایڈز کے ٹیسٹ کے لیے کیٹس ختم ہو چکی ہیں۔ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کے لیے آنے والے مریضوں کو واپس بھیجھا جانے لگا.نشتر ہسپتال میں روزانہ 150 سے 160 مریضوں کے ٹسٹ ہوتیتھے.کٹس ختم ہونے سے مریضوں کو نجی لیبارٹریوں کی طرف ریفر کیا جانے لگا۔مریضوں اور لواحقین نے سہولیات نہ ہونے پر انتظامیہ اور حکومتی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔نشتر انتظامیہ کے مطابق ٹسٹ کٹس جلد مہیا کر دی جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر