وفاقی کابینہ اجلاس 19مارچ کو ہوگا ، 30نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وفاقی کابینہ اجلاس 19مارچ کو ہوگا ، 30نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 مارچ منگل کو اسلام آباد میں ہوگا ،کابینہ اجلاس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا،احتساب عدالت نمبر دو راولپنڈی کی بطور احتساب عدالت نمبر تین اسلام آباد منتقلی کا معاملہ پر غور کیا جائیگا۔ریوینو ڈویژن ایف (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دیگا۔ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غورکریگی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے پر بھی غور کرے گی ،وفاقی کابینہ انٹرنینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دیگی۔ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔وفاقی کابینہ ڈیبٹ پالیسی کورآرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی بھی منظوری دیگی۔اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کیلئے بنائے گئے کمیشن میں تبدیلی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے ،وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان یوتھ ڈویلپمینٹ کے معاہدے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیگی،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا۔

کابینہ اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر