جامعہ زکریا ‘ طالبہ بداخلاقی کیس میں تفتیشی آفیسر کے بیانات قلمبند ‘ گواہان کی شہادتوں کیلئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی

جامعہ زکریا ‘ طالبہ بداخلاقی کیس میں تفتیشی آفیسر کے بیانات قلمبند ‘ گواہان ...

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ( م)بداخلاقی کیس میں انویسٹی گیشن آفیسر انعم سلیم کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کی شہادتوں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے لیے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر ضمانت پر رہا ملزم علی، عثمان ، نشاط احمد، تنزیل ، عثمان قاسم اور اجمل عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ تھانہ وومن سنٹر میں زکریا یونیورسٹی کی طالبہ (م) نے طالبعلموں کی جانب سے بداخلاقی کرتے ہوئے ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر