ڈاکٹر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی نشاندہی پر پسٹل برآمد ‘ تفتیش کے بعد جیل بھجوا دیا گیا

ڈاکٹر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی نشاندہی پر پسٹل برآمد ‘ تفتیش کے بعد جیل ...

ملتان ( وقا ئع نگار ) ڈاکٹر پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم کی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

نشاندہی پر تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے پسٹل برامد کر لیا۔اور تفتیش کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل کروادیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل ملزم مدنی عرف سخی قریشی نے اس کی بیوی کا ٹھیک طرح سے علاج نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈاکٹر احمد مسعود کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سخی قریشی کی نشاندہی پر ڈاکٹر پر فائرنگ کے واقعہ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل برامد کر لیا ہے۔ اور تفتیش مکمل کرکے ملزم کو جیل بھیجوا دیا ہے دریں اثناء پولیس نے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قبضے میں لے لی ہے اور ملزم کا سوشل میڈیا بیان بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔اس کے علاؤہ پولیس نے 7 اے ٹی اے کی دفعات کا اندراج تاحال مقدمہ مثل کا حصہ نہیں بنایا ہے سی پی او ملتان عمران محمود کے مطابق 7 اے ٹی اے اس مقدمے میں میں نہیں لگ سکتی اگر لگا بھی جائے عدالت اس کو خارج کر دے گی کیونکہ اس میں کہیں بھی خوف و ہراس پھیلتا نظر نہیں آتا، جبکہ وقوعہ کی سی سی ٹی فوٹیج میں کہیں کوئی خوف و ہراس نہیں پھیلا ملزم اور ڈاکٹر میں تلخ کلامی ہو رہی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر