عوامی شکایات پر محکموں کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں ‘ شبیر علی قریشی

عوامی شکایات پر محکموں کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں ‘ شبیر علی قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈکے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی اس انسانیت سوزدہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہونیوالی فائرنگ اوربے گناہ حملے افسوس ناک ہیں ،حکومت اورافواج (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اورامن وامان کے قیام کے لیے بھرپورجہدوجہدکی‘ عوام کے مسائل ہرصورت حل کیے جائیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر آئے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رانااورنگزیب،رانا جنید،نور محمد لاشاری،نذیر احمد وسیم،جاوید شاہ کونسلر،رانا اختر،رانا شاہد،لال خان چانڈیہ،ملک اسلم لیل،خادم حسین سرائی،غلام شبیر گوگانی،مظہر خان گورمانی کونسلر ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ تمام محکمے عوام کو فوری بنیادوں پرمسائل سے نجات اورریلیف دینے کے پابندہیں،اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں سے آئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دے رہی ہے، حلقہ کے تمام علاقوں کوماڈل بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے‘ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان کوواضح آگاہ کردیاہے‘ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پرمحکموں کی جانب سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘ عوام کی خدمت کے مشن کولے کرآگے بڑھے ہیں اورانشاء اللہ عوام کے حقوق کی ترجمانی یقینی بنائیں گے‘ اس موقع پرانہوں نے عوامی مسائل سنے اورموقع پرہی متعلقہ محکموں کے حکام کومسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔