حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘ جعفر لغاری
راجن پور(نا مہ نگار)مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنے بھرپور وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ بہت جلد ہی لوگوں کو حکومت کے اچھے اقدامات کے ثمرات پہنچنا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر کے ہمراہ ترقیاتی اجلاس کے دوران کیا ۔اس موقع پر محکمہ انہار، بلڈنگ، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں 98 منصوبوں میں سے 27 مکمل ہو چکے ہیں. جبکہ باقی پر کام جاری ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
جعفر لغاری