جنوبی پنجاب : بجلی کی طویل بندش معمول‘ صارفین پریشان
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کی بندش کے طویل درانیے نے صارفین کو شدید مسائل سے دوچار کردیا ہے۔ کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح سے متاثر ہورہی ہیں۔ تین پروگرام ایک ہی وقت میں جاری ہونے سے صارفین مسائل در مسائل کا شکار ہیں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
۔ کریش مینٹی ننس پروگرام‘ گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی مینٹی ننس کے پروگرام‘ کھمبوں کی تنصیب‘ شفٹنگ کے پروگرام کے باعث درجنوں فیڈرز سے بجلی کی 4سے 6گنٹے تک بندش معمول بن چکی ہے۔ گھر‘ سکول‘ کالج‘ دفاتر‘ یونیورسٹیز سمیت متعلقہ فیڈرز سے منسلک کنکشن بند رہتے ہیں جبکہ اسی طرح کی صورتحال سے تجارتی‘ کاروباری و صنعتی صارفین کو گزرنا پڑرہا ہے۔ کاروباراور معمولات زندگی معطل رہنے سے شہری‘ صارفین‘ تاجروں سمیت تمام طبقات پریشانی سے دوچار ہیں۔ میپکو حکام نوید سنارہے ہیں کہ ان تمام پروگراموں کا مقصد موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہر سال موسم گرما میں بری خبر ملتی ہے کہ بجلی کی پیداوار تو ہے لیکن ترسیلی و تقسیمی نظام اس کا بوجھ نہیں اٹھاسکتا ہے۔