بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ‘ صارفین پر شدید مالی بوجھ‘مہنگائی کا طوفان آئیگا

بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری ‘ صارفین پر شدید مالی بوجھ‘مہنگائی کا طوفان ...

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔ ریگولر بنیادوں پر بجلی کی قیمت میں3.26 روپے (تین روپے 26پیسے) فی یونٹ اضافہ کی تیاری کرلی گئی۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) سرچارج کی مد میں 1.23 روپے (ایک روپے 23پیسے) فی یونٹ(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اضافے کی تیاری کرلی گئی۔ بجلی کی قیمت میں ریگولر اضافے اور ایف پی اے سرچارج پر 14سے زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز بھی نافذ ہوں گی۔ موسم گرما میں بجلی کی طلب اور ا ستعمال میں اضافے سے بجلی کمپنیوں کو بھاری ریونیو حاصل ہوگا جبکہ بجلی صارفین بجلی کے بلوں کے باعث شدید مالی بوجھ کا شکار ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے تین روز قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی میں اضافے کی بری خبر سنائی ہے۔ بجلی کی قیمت میں ریگولر بنیادوں اور ایف پی اے سرچارج کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر مجموعی طورپر 4.49 روپے فی یونٹ اضافے کا بوجھ پڑے گا۔

طوفان

مزید : ملتان صفحہ آخر