محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل ‘ مشائخ نے اسلام کو فروغ دیا ‘ خواجہ اسعد

محبت رسولؐ کے بغیر ایمان نامکمل ‘ مشائخ نے اسلام کو فروغ دیا ‘ خواجہ اسعد

  

ڈیرہ غازی غازی خان( بیورورپورٹ ) خانقاہ حبیبیہ شاہجمالیہ نقشبندیہ کا48 واں سالانہ 3 روزہ اجتماع اختتام پذیر ، خواجہ اسعد حبیب ، مولانا عبدالکریم ندیم، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، مولانا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

الیاس چنیوٹی ، مولانا اسد اللہ فاروق، اسید الرحمن و دیگر علماء کرام کا خطاب ، تفصیل کے مطابق خانقاہ حبیبیہ شاہجمالیہ نقشبندیہ جامعہ عطاء العلوم شاہ جمال نوتک محمید کا 48 واں سالانہ سہ روزہ تبلیغی، تربیتی روحانی اصلاحی اجتماع اختتام پذیر، اجتماع کے موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سرپرست اعلیٰ و رکن اتحاد بین المسلمین پنجاب سجادہ نشین حضرت مولانا صاحبزادہ پیر خواجہ اسعد حبیب شاہجمالی نقشبندی نے کہا کہ محبت رسول کے بغیر ایمان نامکمل ہے، مشائخ عظام برصغیر پاک وہند نے اسلام کی شمع روشن کیں، سابق ایم پی اے حضرت مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ دینی مدارس خانقاہیں امن کے مراکز ہیں، ان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ حضرت مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی نے کہا کہ ہم میڈیا کے ذریعے حکمران کو ایک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم اپنا تن من دھن دینے کو تیار ہیں۔ صاحبزادہ پیر حضرت مولانا حسنین احمد تونسوی نے کہا کہ شریعت محمدی کو اپنائیں علم سب سے بڑی دولت ہے، عقل سب سے بڑی نعمت ہے، اولیاء اللہ کی صحبت میں رہ کر زندگی گزاریں، اسی میں ہم سب کی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ عبدالکریم ندیم نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے پاکستان علماء کونسل ہر وقت آگے کھڑی ہوگی۔ حضرت مولانا اسد اللہ فاروق، حضرت مولانا اسید الرحمن سعید، مرکزی رابطہ سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مولانا اشفاق پتافی، صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل مولانا عزیز اکبر قاسمی، مفتی عبداللہ خیر المدارس، مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا شفیق الرحمن کراچی، صاحبزادہ حضرت مولانا عمر فاروق تونسوی، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، حضرت مولانا پیر عبدالقدوس، سید ضیاء الدین شاہ، مولانا سید نور الایمان شاہ، مفتی زین العابدین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع میں قاری محمد عبداللہ مستوئی، قاری محمد فیصل، قاری اصغر الحسینی، قاری محمد ساجد حنفی، مرشد شوکت الحق، پاکستان علماء کونسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمر فاروق مکی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حافظ محمد طلحہ مدنی، سردار جان عالم خان لغاری، قاری عطاء اللہ ملتانی، محمد کلیم کلیری، عبداللہ قریشی، حاجی رانا کلیم اللہ، قاری محمد عاشق عرف حیدری، سردار ایوب خان کھوسہ، حاجی کلیم اللہ مسن ،آصف مریدانی، ماسٹر غلام اکبر مریدانی، مولانا چوہدری محمد فہدحسین ، شاہد خان جلبانی ، مولانا عرفان الحق، مولانا مسعود احمد، محمد طٰہٰ مدنی کے علاوہ سینکڑؤں افراد نے شرکت کی۔ آخر میں پیرزادہ پیر عبدالقدوس چکوال والے نے ملک کی سلامتی، دینی مدارس، خانقاہیں، اور پاک فوج کی حفاظت کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -