پیپلز پارٹی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی ‘ مرتضیٰ محمود ‘ مصطفی محمود

پیپلز پارٹی انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی ‘ مرتضیٰ محمود ‘ ...

صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این ایز مخدوم سید مرتضیٰ محمود ، مخدوم سید مصطفی محمود ، ایم پی ایزمخدوم سید عثمان محمود ، رئیس نبیل احمد خان ، تحصیل صدر پیپلز پارٹی مخدوم سید علی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خطے سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اگلی حکومت عوام کے ووٹ کی طاقت سے پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی کے قائدین نے قربانیاں دی ہیں اور قربانیاں دینے والے شہداء آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل ضروری ہے مگر احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کو پروان چڑھایا جا رہاہے جس سے جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے پیپلز پارٹی حکومت کے تمام غیر آئینی اقدامات کی بھر پور مذمت کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی عوام کے بہتر اور روشن مستقبل کے خواہاں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی اب پیپلز پارٹی ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے 100دن سے زائد گزر جانے کے باوجود حکومت نے 5لاکھ گھروں کی تعمیر ، 1کروڑ نوکریاں دینے کا جو الیکشن میں وعدہ کیا تھا اس میں حکومت نے ثابت کردیا کہ وہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نعرہ بھی جوں کا توں ہے خطہ کے عوام آئند ہ ہونے والے الیکشن میں ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ارکان عوامی ، علاقائی مسائل حل کرنے کی بجائے صرف اور صر ف اپوزیشن پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی حکومت کی کارکردگی صفر ہے پیپلز پارٹی ہی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر