جعلی دستاویزات‘ گریڈ 19کے افسر کا مدت سے14ماہ زائد نوکری کرنیکا انکشاف
صادق آباد(تحصیل رپورٹر) جعلی دستاویزات کی بنا پر گریڈ19 کے ایک آفیسر کا ریٹائرمنٹ کی مدت سے ایک سال دوماہ تک زائد(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
نوکری کرنے کا انکشاف۔ وزارت صحت کے اعلی حکام نے تین روز قبل سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین کو فوری طور پرانکے عہدے سے ہٹا کرانہیں 31دسمبر2017ء4 سے ریٹائر کر دیا۔ایک سال دو ماہ تک تنخواہ و دیگر مراعات کی مد میں لینے والے تمام واجبات واپس کرنے کے احکامات جبکہ اس دوران ان کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات بارے قانونی رائے لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او رحیم یارخان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین کی جانب کے محکمہ صحت پنجاب کے پاس جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق انکی ریٹائرمنٹ 30جون2019ء4 کو ہونا تھی جبکہ حیران کن طور پر انکے شناختی کارڈ نمبر31303 6821551 9 کے مطابق انکی عمر31دسمبر2017ء4 کو 60سال ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو کچھ عرصہ قبل مخدوم بشارت حسین کی عمر بارے جعلی دستاویزات کا علم ہونے پر انہیں فوری طور پر انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ انکے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ مخدوم بشارت حسین کے خلاف انٹی کرپشن کے حوالے سے بھی کئی مقدمات ہیں جن میں خسرہ مہم کے لئے آنے والے لاکھوں کے فنڈز خورد برد کرنے کے الزام میں ان پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کے بھی احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔