ملتان ڈویژن : ایک لاکھ 31ہزار طلبا وطالبات نہم امتحان دیں گے

ملتان ڈویژن : ایک لاکھ 31ہزار طلبا وطالبات نہم امتحان دیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان ڈویژن میں ایک لاکھ 31ہزار طلبا وطالبات(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نہم کے سالانہ امتحان میں شریک ہوں گے ۔تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام نہم کلاس کے امتحانات کل سوموار سے شروع ہونگے۔امتحانات میں ایک لاکھ 31ہزار طلبا وطالبات حصہ لیں گے۔ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے جنرل سائنس و آرٹس گروپ میں15 ہزار 60 طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔ نہم کے امتحانات کے لئے 360سے زائد امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ تعلیمی بورڈ کے حکام کے مطابق امتحانی سنٹروں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی۔

نہم امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر