فواد حسن فواد کی طرف سے نیب کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر

فواد حسن فواد کی طرف سے نیب کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

درخواست گزار نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی وساطت سے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے ابھی تک آمدنی سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا ریفرنس ہی فائل نہیں کیا، نیب نے فوادحسن فواد کو5جولائی کوآمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں گرفتار کیا،5ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باجود نیب کی جانب سے ریفرنس فائل نہیں کیا گیاہے ،عدالت عالیہ نے بھی 4مارچ کو نیب کو آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاتھا،عدالتی حکم کے باوجود نیب کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی ہے،عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر نیب کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔