چیئرمین نیپرا کا تقرر نہ ہوسکا‘ جنریشن لائسنسوں سمیت اہم امور زیر التوا

چیئرمین نیپرا کا تقرر نہ ہوسکا‘ جنریشن لائسنسوں سمیت اہم امور زیر التوا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین کا تقرر نہ ہونے کی وجہ سے جنریشن لائسنسوں کے اجراء سمیت اہم امور لٹک گئے ہیں۔ ذرائع (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے مطابق نیپرا میں دو صوبوں کے نامزد ممبران بھی موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے کم از کم تین ممبران کا کورم بھی پورا نہیں ہورہا۔ چاروں صوبوں کے نامزد کردہ ایک‘ ایک ممبران اور چیئرمین سمیت پانچ ممبران پر مشتمل نیپرا بورڈ ہوتا ہے۔ چیئرمین اور دو ممبران کی عدم موجودگی کے باعث اہم ترین امور التواء کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے 50سے زائد جنریشن لائسنسوں کے اجراء کی درخواستیں التواء کا شکار ہیں۔ نیپرا کے چیئرمین نومبر 2018ء میں مدت ملازمت کی تکمیل ہونے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔ موجودہ حکومت چیئرمین نیپرا کا تقرر نہیں کرسکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر