راجنپور: ضلع کونسل کا اجلاس‘ ترقیاتی سکیمیں طلب‘ شہداء نیوزی لینڈ کیلئے دعا
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نا مہ نگا ر)ضلع کونسل راجن پور کا اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل/ کنوینئر مرزا شہزاد ہمایوں کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی چیئرمین و ارکان ضلع کونسل کے علاوہ تعمیرنو کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل کے رکے ہوئے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
فنڈز کی بحالی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور نیوزی لینڈ کی مسجد پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے خیر کی گئی۔ ضلع کونسل کے اجلاس میں اعزازیہ اور تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان کی مشاورت سے ضلع میں تعمیر نو کے کام جاری کئے جائیں گے۔ تمام ارکان ایک ماہ کے اندر اپنی اپنی سکیمیں دفتر میں جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جائے اور آخر میں شہدا کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
اجلاس