مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک نوجوان شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک نوجوان شہید کردیا

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیو ں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ہفتہ کو ضلع کولگام میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع میں یاری پورہ کے علاقے کجر میں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔دریں اثناء قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر