روجھان کے قریب دہشتگردوں کی خوشحال ایکسپریس پر فائرنگ

روجھان کے قریب دہشتگردوں کی خوشحال ایکسپریس پر فائرنگ

ملتان ‘روجھان (سٹاف رپورٹر ‘تحصیل روپورٹر ) شر پسند عناصر کی کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین پر روجھان کے علاقہ کن میں فائرنگ ،گولیاں ٹرین کی باڈی کو لگی ،کوءء نقصان نہیں ہوا ،علاقہ میں خوف ہراص پولیس کا سرچ آپریشن تفصیل کے مطابق روجھان کے علاقہ کن میں کراچی سے پشاور حانیوالی ٹرین پر مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ سے گولیاں ٹرین کی باڈی کو لگی تاہم کوئی نقصان نہہں ہوا واقعہ کا سن کر(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پولیس کے اعلی آفیسران پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا مگر شرپسند عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراص پھیل گیا ہے تجزیہ نگاروں کا کہنا یے کہ ٹرین سے فائرنگ میں روجھان کے کچے میں پناہ گزین چھوٹو گینگ کے بقایات اشتہاریوں کا ہاتھ ہے روجھان کے کچے میں موجود پناہ گزین اغواء4 برائے تاوان ،سینکڑوں ڈکیتی میں ملوث چھوٹو گینگ کی بقایات چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور اسکے ساتھ کو سزا موت دینے کا ردعمل ہے واضح رہے کہ چند دن قبل روجھان کے کچے سے پاک آرمی کے آپریشن کے دوران سرنڈر ہونیوالے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اسکے ساتھیوں کا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آٹھارہ بار سزا موت دینے کا فیصلہ کیا چھوٹو گینگ کے تعلق روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاریوں ،سندھ اور بلوچستان کے فراری اور ڈکیتیوں سے تانے بانے جڑے یوئے ہیں تاہم پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائے گئے تاہم عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور اسکے ساتھیوں کو سزا موت کے بعد ٹرین پر فائرنگ اسکا ردعمل ہوسکتا ہے مزید چھوٹو گینگ کیساتھی مذید امن وامان خراب کرسکتے ہیں اس لیے قانون نافذ کرنیوالے ادارے روجھان میں سیکورٹی سخت کی جائے ۔

ٹرین پر فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر