ہارون آباد ‘ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن ‘ انفراسٹرکچر بنائے ‘ دفاتر سیل

ہارون آباد ‘ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف آپریشن ‘ انفراسٹرکچر بنائے ...

ہارون آباد(نامہ نگار)غیر قانونی رہائشی کالونیوں کے خلاف کریک ڈاون ،متعدد کالونیوں کے دفاتر سیل اور عارضی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کو اکھاڑ دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل میڈیا پر خبریں شائع ہوئی تھیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبد الجبار گجر نے نوٹس لیتے ہوئے تمام غیر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

قانونی رہائشی کالونیوں کے مالکان اور ڈویلپرز کو متنبہ کیا تھا کہ ان کالونیوں کی قانونی طریقے سے رجسٹریشن کروا لیں جس پر ان کو کچھ وقت دے دیا گیا جس پر کچھ مالکان نے درخواستیں جمع بھی کروائیں جنہوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع نہیں کروائیں ان کے خلاف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ارشد محمود تتلہ ،اور بلڈنگ انسپکٹر حسن رضا وڑائچ نے عملہ کے ہمراہ ہارون آباد اور گردونواح میں زرعی زمینوں کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر عارضی سڑکیں اور سیوریج کے پائپ ڈال کر کالونی کی شکل میں تیار کر کے پلاٹس فروخت کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور عوام کو اس جعلسازی کے عمل سے بچاؤ کے لئے کریک ڈاون کیا اور شہر کے گردونوح میں متعدد کالونیوں کے دفاتر کو سیل کر دیا گیا اور ان عارضی سڑکات اور سیوریج پائپوں کو اکھاڑ دیا گیا یاد رہے کہ کالونی کے پلاٹس فروخت کرنے کے بعد تعمیراتی کام مکمل کئے بغیر پلاٹس فروخت کرنے والے غائب ہوجاتے ہیں اور عوام پریشانی کا سامنا کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر