حادثات میں بچے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ،طالبعلم کی خودکشی

حادثات میں بچے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق ،طالبعلم کی خودکشی

ملتان ‘ صادق آباد ‘ باگڑ سرگانہ ‘ حویلی کورنگا ‘ سمہ سٹہ ‘ ڈیرہ غازیخان ( وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ٹریفک(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

حادثات کے دو مختلف واقعات میں خاتون جان بحق جبکہ موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق لورالائی کے رہائشی قاسم نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی والدہ کوثر مائی ملتان آئی ہوئی تھی کہ موٹرسائیکل سوار عمران نے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور نشتر میں دم توڑ گئی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ جلیل آباد کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار طلعت حسین کو کچل ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق واپڈا اہلکاروں کی غفلت لاپرواہی نے 3سالہ بچے کی جان لے لی ، گلی میں رکھے ٹرانسفارمر کے ذریعے پائپ میں کرنٹ آگیا، معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق‘ اہل علاقہ کا واپڈا کیخلاف شدید احتجاج ، نعرے بازی، علاقہ میں سوگ کی فضاء ۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کے علاقہ اکبر ٹان میں تین سالہ سید عبدالہادی سوئی گیس کے پائپ میں کرنٹ آنے سے جاں بحق ہو گیا ،غم سے نڈھال ورثاء نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ،انھوں نے بتایاکہ گلیوں میں لٹکتی بوسیدہ بجلی کی تاریں خوف کی علامت بنی ہوئی ہیں 2 دن سے پورے علاقہ میں کرنٹ آیاہوا ہے جس کی اطلاع بھی واپڈا افسران اور اہلکاروں کو دی گئی ، پانی کی نلوں لوہے کے گیٹ کھڑکیوں اور سوئی گیس کے پائپوں میں بھی کرنٹ ہے کسی بھی چیز کو چھونے سے کرنٹ لگ جاتا ہے کمپلین درج کروانے کے باجود عملہ نہ پہنچا ، گزشتہ روز سوئی گیس کے پائپ میں کرنٹ آگیا جس کے باعث تین سالہ عبدالہادی کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ واپڈا والوں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے آج ایک معصوم کی جان چلی گئی ہے ، مگر سنگدل واپڈا والوں نے ابھی تک علاقہ سے بجلی کے کرنٹ کو ٹھیک نہیں کیا انھوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر نا اہل واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ووسری جانب واپڈا افسران کے مطابق گلی میں نصب پانی کا روٹر شاٹ ہو گیا جس کا کرنٹ لوہے کے پائپوں میں آتا جس سے کرنٹ لگنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا ہے ۔ حویلی کورنگا ‘ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق باگڑسرگانہ بستی نور اللہ اسلام کے رہائشی نوجوان محمداظہرسلطان کرنٹ لگنے سے موقع پرجان بحق مرحوم والدین کااکلوتا بیٹا تھا گھر گھرمیں کہرام۔تٖصیل کے مطابق باگڑسرگانہ بستی نوراللہ اسلام کا ریائشی نوجوان مستری سلطان محمود کااکلوتا بیٹا محمداظہرسلطان گھر میں لگے واٹرپمپ پر منہ ہاتھ دھونے کی غرض سے گیا تو پمپ میں میں کرنٹ آنے کی وجہ سے موقع پر جان بحق ہوگیا مرحوم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی موت کی خبر سنتے ہی پورا شہر منڈلاآیانمازجنازہ کل صبح ادا کی جائے۔ سمہ سٹہ سے نامہ نگار کے مطابق جھوک جانن کے رہائشی محمد عامر ،غلام عباس شاہ اپنی ٹربائن مشین پر گانور شاہ روڈ خانقاہ شریف محکم پیڑول پمپ کے قریب روڈکراس کرتے ہوے رات کی تاریکی کی وجہ سے راستہ نظر نہ انے پر ٹربائن میشن قریبی کھیت میں نیچے کلٹی ہوگئی وہ دونوں نوجوان ٹربائن کے نیچے دبنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی ان کے ورثا بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو ناچاقی نویں جماعت کے طالبعلم سکول ٹیچر کے بیٹے نے گلے میں پھندا ڈالکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق رضوان نواز خیابان فیض تھانہ صدر کے علاقہ میں رہائش پزیر تھا کہ گزشتہ روز اسکی گھر میں تلخ کلامی ھوگئی جس پر وہ دل برداشتہ ھوا اور اس نے اپنی زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا اور بٹھک میں جاکر خاموشی سے گلے میں پھندا ڈالکر پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ خیابان فیض کے رہائشی سکول ٹیچر محمد نواز کے چھ بچے تھے جن میں تین بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں گزشتہ روز اسکے پہلے سے دوسرے نمبر کے بیٹے رضوان نواز جو نہم کلاس میں زیرتعلیم تھا کی گھر میں کسی ناچاقی ھوگئی اور اس رنجش میں دلبرداشتہ ھوکر اس نے زندگی کے خاتمے کا فیصلہ کیا کہ گزشتہ روزاس نے اپنے گلے میں پھندا ڈالکر اپنی بیٹھک میں چھت پر لگے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا واقعے کی اطلاع پر صدر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کی تو ورثا نے علاقہ مجسٹریٹ کوپوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست گزاری جس پر عدالت نے نعش پوسٹ مارٹم کے بغیر ورثا کے حوالے کرنے کا حکم دیا جس پر ورثا نے نعش کو اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر