پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کو اڈکاپٹر مارگرایا ،مودی سرکار کی ہٹ دھرمی بدستور برقرارعالمی اُردو کانفرنس میں پاکستانی ادبیوں کو شرکت سے روکدیا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کو اڈکاپٹر مارگرایا ،مودی سرکار کی ہٹ دھرمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاک فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارت کے جاسوس ڈرون کومار گر ایا ۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بھارت کے جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا بھارتی جاسوس ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 150 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوچکاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ڈرون(کواڈ کاپٹر) کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں، یاد رہے پاکستان نے جب بھی کارروائی کی اس کے ثبوت پیش کئے، یہ بھارتی فوج کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہمیشہ جھوٹے دعوے کئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھی بھا ر تی طیا ر وں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تا ہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے بدحواسی میں پے لو ڈ گراکر چلے گئے جبکہ اگلے روز ایک بار پھر دراندازی کی بھا رتی کوشش کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور 2 بھارتی طیارے نہ صرف مار گئے بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔
بھارتی ڈرون


اسلام آباد،نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) بھارتی انتہا پسند حکومت پاکستان دشمنی میں اندھی ہو چکی ہے، کھیلوں کے بعد اب ثقا فت بھی مو د ی سرکار کے نشانے پر آ گئی، بھارت نے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں کو شرکت سے روک دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں رواں ماہ 18-20 مارچ تک عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ادیبوں کو شر کت کیلئے جاری کردہ دعوت نامے منسوخ کر دیئے،اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر قومی اردو کونسل ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا پلوا مہ حملے کے پیش نظر پاکستانیوں کا دعوت نامہ منسوخ کیا گیا ہے، نئی دہلی میں ہونیوالی عالمی اردو کانفرنس میں9پاکستانی ادیبوں کو شرکت کرنا تھی۔ادھر بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا ہے وزیر اعظم نر یند ر مودی غربت اور بیروزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں ۔ مایاوتی نے کہا مودی اپنے دور اقتدار میں مختلف علا قو ں میں سکیموں کے نفا ذ اورسنگ بنیادرکھنے میں مصروف رہے اوراپنی تشہیری مہم پر3044کروڑ روپے خرچ کئے۔اس سرکاری فنڈز سے ر یا ست اترپردیش کے ہر گاؤں میں تعلیم اور صحت کے مراکز قائم کئے جاسکتے تھے ۔یو این آئی کے مطابق مایاوتی نے الزام لگایا وزیر اعظم مو د ی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپا رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جارحانہ انتخابی مہم شروع کر تے ہوئے کہا ہماری انتخابی مہم کے مقابلے حریف جماعت کانگریس کی مہم عوام میں مقبول نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ 11اپریل سے لوک سبھا کے انتخابات شروع ہونے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کردی۔کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے بھارتی جنتا پارٹی نے اپنی انتخابی مہم قدرے جارحانہ انداز میں شروع کی ہے جس پر خود بھارت میں بھی دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔
بھارتی ہٹ دھرمی

مزید :

صفحہ اول -