کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں عبادات کا سلسلہ پھر سے شروع

کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں عبادات کا سلسلہ پھر سے شروع

  

کرائسٹ چرچ(آن لائن) کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں عبادات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وز نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز آسٹریلوی سفید فام شخص نے 2 مساجد پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہو گئے۔بعدازاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ جس مسجد میں مسلمانوں پر فائرنگ کی گئی وہاں عصر کی اذان دی گئی اور شہر میں مقیم مسلمانوں نے نمازِ ادا کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسلم شہریوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفید فام نسل پرست اور انتہا پسند اپنی کارروائیوں میں مسلمانوں کو شہید تو کر سکتے ہیں تاہم وہ اسلام کو ختم نہیں کر سکتے۔

عبادت شروع

مزید :

صفحہ اول -