برطانیہ میں بھی شرپسندی ،نمازیوں پر 3رکنی گروپ کا حملہ ،ایک زخمی

برطانیہ میں بھی شرپسندی ،نمازیوں پر 3رکنی گروپ کا حملہ ،ایک زخمی

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی کیننگ سٹریٹ پر مسجد کے باہر نوجوانوں کے تین رکنی گروپ نے مسلما نوں پر ہتھوڑے سے حملہ کر کے ایک مسلمان نوجوان کو زخمی کر دیا ، حملہ آور مسلمانوں کیخلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق نیلے رنگ کی گاڑی میں سوار نوجوان حملہ آور چیخ چیخ کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے، حملہ آوروں نے ہتھوڑے سے ایک نو جو ا ن کو زخمی بھی کیا۔ وہاں موجود لوگوں نے نیلے رنگ کی کار کا تعاقب کیا تو وہ فرار ہو گئے۔ شرپسندوں نے مسجد سے باہر آنیوالے نمازیوں پر فقر ے کسے،مسجد کے باہر پارک کی گئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، زخمی ہونیوالے نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پو لیس حکام کا کہنا ہے حملے میں تین سفیدفارم شرپسند ملوث ہیں جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی، سوشل میڈیا پر بھی ان حملوں کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

برطانیہ شرپسندی

مزید : صفحہ اول