قائمہ کمیٹی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

قائمہ کمیٹی نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے حکومت سے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونیوا لے اخراجات ، پروٹوکول کیلئے استعمال کی گئی گاڑیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ہفتہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کمیٹی نے حکومت سے دورے پر آنیوالے اخراجات اور سعودی ولی عہد کے پروٹوکول کیلئے استعمال کی گئی گاڑیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول