برینٹن کی طرف سے وزیر اعظم نیوزی لینڈ کو حملے سے آگاہ کئے جانیکا انکشاف

برینٹن کی طرف سے وزیر اعظم نیوزی لینڈ کو حملے سے آگاہ کئے جانیکا انکشاف

کرائسٹ چرچ(آن لائن) نیوزی لینڈ حملے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ مساجد پر حملہ کرنے سے دس منٹ قبل دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے علاوہ 70 افراد کو ای میل کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفید فام دہشت گرد نے ای میل میں حملہ کرنیکی وجوہا ت بیان کیں،سفید فام دہشت گرد کی طرف سے جنہیں ای میل کی گئی ان میں اپوزیشن لیڈر،سپیکر اسمبلی ،اہم صحافی اور دیگر شخصیات شامل ہیں ۔ای میل میں نیوزی لینڈ مساجد میں دہشت گردی کا مرکزی ملزم برینٹن نے حملے سے متعلق بتایا۔

ای میل انکشاف

کرائسٹ چرچ(آن لائن) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد حملے میں ملوث حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کے ٹویٹر اکا ؤنٹ کی تفصیلات کے سامنے آئی ہیں جس میں اس نے یورپین سرزمین پر آنیوالے تارکین وطن کو حملہ آور قرار دیتے ہوئے کہا اس کا مقصد حملہ آوروں کو یہ دکھاناہے کہ ہماری سر زمین کبھی بھی ان کے ہاتھوں میں نہیں جائے گی ہماری سرز مین ہماری اپنی ہے اور جب تک ایک بھی سفید فارم شخص زندہ ہے وہ کبھی بھی ہماری سرزمین کو فتح نہیں کرپائیں گے نہ ہی ہمارے لوگوں کو تبدیل کر سکیں گے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپور ٹس کے مطابق حملہ آور کے ٹوئٹر پر 2016 میں نائس میں باسل ڈے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونیوالے ایک شخص کی تصویر نمایاں ہے جس میں 84 افراد ایک ہجوم پر ٹرک چڑھانے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے حملہ آور نے کرائسٹ چرچ حملے کی وجوہات میں بتایا وہ دو سال سے زائد عرصے سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور تین ماہ قبل کرائسٹ چرچ پر حملے کا فیصلہ کیا ،اس کے بقول نیوزی لینڈ حملے کااصل مقام نہیں تھا لیکن اسے مغرب میں کسی اور مقام کے مقابلے میں ماحول کے حوالے سے بڑا ہدف قرار دیا کیونکہ نیوزی لینڈ میں حملے سے ہما ر ی تہذیب پر حملے کی سچائی کی طرف توجہ جائیگی اس کا کہنا تھا حملہ آور ہماری تمام سرزمین پر موجود ہیں یہاں تک کہ دنیا کے دور افتادہ مقاما ت پر موجود ہیں اور یہ کہ دنیا میں کوئی ایسا مقام نہیں جو امیگریشن سے محفوظ اورآزاد ہو ،وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن اقدامات کا حامی ہے ۔اس کا دعویٰ ہے وہ لاکھوں یورپین اور دیگر نسلی قوم پرست لوگوں کا نمائندہ ہے اور کہا ہمیں اپنے لوگوں کے وجود اور سفید فارم بچوں کے مستقبل کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا مسلح شخص نے حملے کی ایک وجہ یورپین سر زمین پر غیر ملکی حملہ آوروں کی جانب سے حملوں میں ہزا ر و ں کی تعداد میں ہلاکتوں کی تاریخ قرار دیا، اس کا یہ بھی کہنا تھا یہ کاروائی سٹاک ہوم میں 2017 میں 11 سالہ بچی ایبا ایکر لاؤنڈ کے قتل کا بدلہ تھا اور کہا سٹاک ہوم کا حملہ پہلا واقعہ تھا جس نے اسے کارروائی کیلئے اکسایا جبکہ اس نے یہ بھی بتایا 2017 میں فرانس کے دورے کے دوران بھی وہ حملے کیلئے راغب ہوا حملے سے قبل اس نے فیس بک پیج پر ایک لنک کیساتھ لکھا میں حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کروں گا اور یہ کہ اسے فیس بک کے ذریعے براہ راست نشر کروں گا اگر میں حملے میں بچ نہ پایا تو ’’گڈ بائے‘‘۔

مزید : صفحہ اول