جے یو آئی (ف) کا حکومت مخالف مجوزہ دھرنے کا پلان موخر

جے یو آئی (ف) کا حکومت مخالف مجوزہ دھرنے کا پلان موخر

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسلام آباد میں حکومت مخالف مجوزہ دھرنے کا پلان موخر کر دیا ہے ۔ ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی یا ایم ایم اے کا اپریل میں دھرنے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی 19 مارچ کے اجلاس کے ایجنڈے میں دھرنا شامل ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنے کے معاملے پر ایم ایم اے کے اندر اندرونی اختلافات کی خبریں غلط ہیں جب دھرنا ہماری ترجیح ہی نہیں ہے تو پھر اختلافات کہاں سے آ گئے ہیں ہاں البتہ دھرنے کے لئے ہم خیال دوستوں سے مشاورت ضرور کی تھی لیکن تمام دوستوں نے حکومت کو مزید وقت دینے کا مشورہ دیا تھا ۔

جے یوآئی (ف )

مزید : صفحہ اول