پشاور سے 26 کلو چرس لاہور لانے والے مجرم کوعمر قید سزاکا حکم

پشاور سے 26 کلو چرس لاہور لانے والے مجرم کوعمر قید سزاکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے 21کلو چرس کے مقدمہ میں ملوث مجرم ظہوراحمد کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیاہے،مجرم کوجرمانہ کی عدم آدائیگی مزید6ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں ظہوراحمد کے خلاف چالان پیش کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم پشاور سے منشیات لے کرلاہورآ رہاتھا ۔

کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 21کلو چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوا دیاتھا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزاکا حکم جاری کردیاہے ، اسی طرح عدالت نے ایک کلو منشیات سعودی عرب لے جانے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمدامین کوایک سال 3ماہ قید اور 15ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -