پنجاب میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

پنجاب میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں پنجاب کی انسداددہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں پولیس کو دہشت گردی مقدمات میں عدالتی اشتہاریوں کوجلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والے اس اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اورپنجاب کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انتظامی جج نے رپورٹ پیش کی،اجلاس میں پولیس کو دہشت گردی مقدمات میں عدالتی اشتہاریوں کوجلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

گیاہے ، دہشت گردی مقدمات کے ملزموں اور ان کے مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

جائزہ اجلاس

مزید : علاقائی