خشت بھٹوں کی آلودگی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)خشت بھٹوں کی وجہ سے آلودگی کے پھیلاؤ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے ،درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارمحمد عمر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اینٹوں کے بھٹے آلودگی کے پھیلاؤ کا سبب ہیں،محکمہ ماحولیات ،اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے۔
محکمہ ماحولیات کو آلودگی کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اقدامات کا حکم دیا جائے۔
خشت بھٹے