نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے پر سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کا ریمانڈحاصل

نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے پر سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کا ریمانڈحاصل

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسدساجدگجر نے سابق بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں گرفتارسابق ڈی آئی جی جنیدارشدکو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیاہے ۔یادرہے کہ سابق پولیس افسر جنید ارشد درخواست ضمانت خارج ہونے پر کافی عرصہ تک اشتہاری رہا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ اسدسجادگجرنے وکلاء کی بحث کے بعد سابق پولیس افسرجنید ارشد کوایک روز کے لئے جسمانی ریماند پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

دریں اثناایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال نے منگنی ٹوٹنے پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر شوشل میڈیا پر اَپ لوڈکرنے والے ملزم کے کیس میں فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے 22 مارچ کوطلب کرلیاہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شادی کی خاطر لڑکی کوبلیک میل کیا۔

مزید : علاقائی