ٹیلی نار نے پاکستان میں 14 سال مکمل کرلئے

ٹیلی نار نے پاکستان میں 14 سال مکمل کرلئے

لاہور( پ ر)پاکستان کی معروف ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نارنے پاکستان کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ا 14 سال مکمل کرلئے ہیں۔ 2005ء میں اپنے کمرشل آپریشنز کے آغاز سے کمپنی اب تک پاکستان میں دوسری بڑی سیلولر آپریٹر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جس کے پاکستان میں 44 ملین صارفین ہیں اور پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ میں اس کا حصہ 28 فیصد ہے۔ یہ آئی سی ٹی پاورڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبہ میں ملک کی ممتاز کمپنی بن چکی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کا سفر ملک کی پہلی موبائل بینکنگ سروس ایزی پیسہ، بہترین معیار کا ڈیٹا اور براڈ بینڈ سروسز، زراعت اور شہری حقوق کے حوالے سے کثیر ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل حل، وائس اوور ایل ٹی ای (VoLTE) کا حامل نیٹ ورک اور صنعت کی پہلی اور واحد 4.5 جی سروس سمیت سب سے پہلے کئی اقدامات اور معیارات پر مشتمل ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اسلام آباد میں اپنا نیا ہیڈ کوارٹرز قائم کیا ہے جوکہ صارفین کو مہیاّ کی جانے والی سروسز میں جدت اور تخلیق متعارف کروانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اپنے آغاز سے اب تک ٹیلی نار پاکستان نے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام اور فروغ کے لئے صف اول میں آ کر کام کیا ہے اور ملک کے قومی ڈیجیٹل ایجنڈا کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنے آپریشنز کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان نے اپنے واضح عزم جوکہ’لوگوں تک ان چیزوں کی رسائی جو ان کے لئے اہمیت کی حامل ہیں‘ کو یقینی بنایا تاکہ ان کے اہم امور کو کاروبار کرنے کے طریقوں کے ساتھ اس کی مصنوعات اور خدمات سے مکمل طور پر مربوط کیا جا سکے۔ تمام کاروباری طریقوں اور پالیسیوں میں پائیداریت کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سلوشنز سماجی و معاشی ترقی اور ملک میں ترقی کے حامل ہیں جو کہ کمپنی کے جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے صارفین کو مزید طاقت ور بنانے کی جانب عزم کا اعادہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے کہا کہ آغاز سے لے کر ٹیلی نار پاکستان سماجی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی سے استفادہ کے لئے مزید نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے صارفین بلکہ لاکھوں پاکستانی مستفید ہوں گے جو اب تک ڈیجیٹل اور مالی طور پر اس کا حصہ نہیں ہیں۔ موبائل فونز کے پھیلاؤ کے ساتھ ہم نے یہ محسوس کیا کہ پاکستانی مارکیٹ میں مستحکم ٹیلی ڈینسٹی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو بااختیار بنانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری ڈیجیٹل اقدامات آگے بڑھے ہیں اور آج ہم تفریح اور دیگر شعبوں میں زراعت، شہری حقوق، IoT، ایمرجنگ سلوشنز کے ساتھ صنعت میں سب سے آگے ہیں۔ یہ ایک دلچسپ سفر کا آغاز ہے۔

گزشتہ 14 سالوں کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے کثیر النظریاتی نکتہ نظر کے استعمال کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو قوت بخشی جس میں نیٹ ورک فٹ پرنٹ میں مسلسل اضافہ، جدید مصنوعات اور خدمات اور رابطے کو سستا بنانا شامل ہے۔ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بہترین معیار کی خدمات اور اپنے نیٹ ورک میں توسیع کو یقینی بنانے کے علاوہ ٹیلی نار پاکستان کا مناسب قیمت کی ڈیٹا ڈیوائسز اور خدمات کا پورٹ فولیو ملک میں تیز رفتار ڈیجیٹل سوچ کو فعال بنا رہا ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی، یوتھ فورم (ٹی وائے ایف) اور Ignite جیسے اقدامات ٹیلی نار پاکستان اور ملک میں پائیدار کاروباری سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کی صورت میں کافی حصہ ڈالا ہے جس میں سپیکٹرم اور انفراسٹرکچر میں 3.5 ارب ڈالر، قومی خزانہ میں 2.5 ارب ڈالر سے زائد اور نئے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں 70 ملین ڈالر سے زائد کی رقم شامل ہے۔ ٹیلی نار پاکستان نے 1600 براہ راست ملازمتوں، وسیع معیشت کو فعال بنانے اور سپلائی چین میں استحکام کے لئے اقدامات کے ساتھ معاشرے پر بھی اہم اثرات مرتب کئے ہیں۔ کمپنی کی ڈیجیٹل اقدامات ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن کے ذریعے استحکام کو بہتر بنانے اور نئے معیارات قائم کرنے کے ذریعے مالیاتی خدمات، زراعت، شہری حقوق کی آسان رسائی کو یقینی بنانے جیسے شعبوں میں موثر ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ترجیحی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سلوشنز پروائیڈر کے طور پر ہمارا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی 14 ویں سالگرہ پر ہم اپنے قومی شمولیت کے ایجنڈے میں تعاون، جدید ٹیکنالوجی کی حامل ایجادات اور تخلیقی طریقوں کیلئے ایک اہم گیٹ وے بنتے ہوئے پاکستان کی خدمت کا عزم کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ انہیں ٹیلی نار سے محبت کی بہت سی وجوہات دے سکیں۔ ہم یہاں موجود ہیں اور پاکستان کو بااختیار بنانے کے لئے ہمارا عزم ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔ہمارے صارفین اور کی جانب سے مسلسل تعاون کے ساتھ آئندہ وقت میں مزید سنگ میل عبور کریں گے۔

OOO

پریس رابطہ

انعم عباس

کارپوریٹ کمیونیکیشنز، ٹیلی نار پاکستان

ای میل : press.center@telenor.com.pk

ٹیلی نار پاکستان کے بارے میں

ٹیلی نار پاکستان کی 100 فیصد ملکیت ٹیلی نار گروپ کے پاس ہے اور یہ پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ 43 ملین صارفین کے ساتھ یہ پاکستان میں کام کرنے والی دوسری بڑی موبائل آپریٹر کمپنی ہے۔ ٹیلی نار نے پاکستان میں 2005ء میں اپنے کام کا آغاز کیا اور اس کے 1600 سے زائد ملازمین ہیں۔ مزید معلومات کے لئے براہ مہربانی www.telenor.com.pk ملاحظہ کیجئے۔

مزید : علاقائی