صنعتی نمائش کا انعقاد محکمہ کوآپریٹوز کی کامیاب کاوش ہے: کرن خورشید

صنعتی نمائش کا انعقاد محکمہ کوآپریٹوز کی کامیاب کاوش ہے: کرن خورشید

لاہور(پ ر) محکمہ امدادی باہمی (کوآپریٹوز) پنجاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے سلسلے میں تین روزہ نمائش کا افتتاح زیر پرستی منصور قادر سیکرٹری کوآپریٹوز، زیر نگرانی ڈاکٹر کرن خورشید رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ہوا ۔افتتاح صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کیا۔ صنعتی نمائش میں پچاس سے زائد مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گئے جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کھابوں کے شوقین افراد کے لئے کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے، اس موقع پر رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ ایسے بھی ایونٹس ہونے چاہئیں۔

، انہوں نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹوز حکومت پنجاب کی ایک کامیاب کاوش ہے جس کا مقصد چھوٹی انڈسٹری کا فروغ اور پورے پنجاب کو نمائش میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے، محکمہ آئندہ بھی ایسی نمائشیں اور ایسے پروگرام حکومت کے تعاون سے کرنے کا عزم رکھتا ہے۔صنعتی نمائش میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ہاتھ سے بنی اشیاء کی تعریف کی۔

مزید : علاقائی