ڈکیتی چوری کی وارداتیں : شہری لاکھوں کی نقدی زیورات دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں : شہری لاکھوں کی نقدی زیورات دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں اصغر کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،سندر میں نوید کی دکان سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،شاہدرہ میں جاوید کے گھر سے اسلحہ کے زور پر5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،راوی روڈ کے علاقہ میں کاشف کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں محمد افضل کے گھر سے 3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں ریحان کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،راوی روڈ میں عقیل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،لٹن روڈ میں شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر سامان،سبزہ زار میں اظہر سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاون میں عبدالقیوم سے 56ہزار،لیاقت آباد میں خالد سے 40ہزار،مانگا منڈی میں عرفان سے 35ہزار اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور ریس کورس سے گاڑیا ں جبکہ باٹا پور،برکی،مزنگ،سمن آباد اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی