رائیونڈ: دلبرداشتہ 3بچوں کے باپ نے ٹرین تلے آ کر خودکشی کر لی
لاہور (خبرنگار)رائیونڈ پریم نگر کا رہائشی شوکت علی جوکہ بولنے سے قاصر ہونے کے ساتھ ساتھ تین بچوں کا باپ بھی تھا اور متوفی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوتے ہوئے آتی ہوئی ٹرین کے آگے کود گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ۔